ابنا: برطانیہ سے شائع ہونے والے ایک اخبارالشرق الاوسط نے اپنی رپور ٹ میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ لیبیا کے رہنما نے یہ تجویز پیش کی ہے کہ اگر انہیں ان کی منتخب کیے ہوئے ملک میں جانے کی اجازت دی جائے تو وہ لیبیا کا اقتدار چھوڑ سکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق لیبیا کے رہنما نے مطالبہ کیا ہے کہ مستقبل میں بھی ان کے بارے میں چھان بین نہیں کی جائے گی۔
بن غازی میں موجود نیشنل کونسل نے کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔ تاہم اخبار کا خیال ہے کہ کونسل کی عمومی پالیسی یہ ہے کہ قذافی سے مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔
..........
/110